6 ستمبر جغرافیائی اور 7ستمبرنظریاتی سرحدوں کی حفاظت کا دن ہے

علماء کونسل انٹرنیشنل کے چیئرمین ظفر اقبال جلالی کا اجتماع سے خطاب

جمعہ 2 ستمبر 2016 21:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 ستمبر ۔2016ء)مرکز اہل سنت جامعہ اسلام آباد میں جمعۃ المبارک کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد علماء کونسل انٹرنیشنل کے چیئرمین ڈاکٹر محمد ظفر اقبال جلالی نے کہاکہ ختم نبوت اسلام کا بنیادی اور اساسی عقیدہ ہے اورایمان کی جان ہے ہر صورت اس کا دفاع کریں گے،چھے ستمبر جغرافیائی اور سات ستمبرنظریاتی سرحدوں کی حفاظت کا دن ہے،۔

انہوں نے کہا کہ قراردادختم نبوت ایک مقدس اسلامی ،آئینی اور قانونی دستاویز ہے جس کا انکار کفر اور گمراہی ہے ،قادیانیوں سے وفاداری نبی کریم ؐ اور آئین پاکستان سے بغاوت اور غداری ہے،قادیانیوں کی سازشوں کو بے نقاب کرنے اور فتنہ قادیانیت کی سرکوبی کے لیے ہر پاکستانی اور ہر مسلمان کو اپنے حصے کا کردار اداکرناچاہیے ،7ستمبرپاکستانی پارلیمنٹ کا تاریخ ساز اور روشن ترین دن ہے جس دن عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے آئینی اور قانونی جدوجہد منطقی انجام تک پہنچی اور پارلیمنٹ میں قراردادپیش کرنے کی سعادت قائد ملت اسلامیہ امام شاہ احمد نورانی صدیقی رحمۃ اﷲ علیہ کو نصیب ہوئی ،جنگ یمامہ میں سیدنا صدیق اکبر رضی اﷲ عنہ نے مسیلمہ کذاب سے جہاد کرکے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کو فروغ دیا ،امام اہل سنت الشاہ امام احمد رضا خان بریلوی ،حضور تاجدار گولڑہ پیر سید مہر علی شاہ صاحب ،مولانا عبدالستار خان نیازی ،حضرت شیخ الاسلام خوجہ قمرالدین سیالوی اور حضرت حافظ الحدیث پیر سید محمد جلال الدین شاہ مشہدی جیسے اکابرین اہل سنت نے عقیدہ ختم نبوت کو فروغ دینے اوراس کے پرچار میں اہم کردار اداکیا ،اکابرین اہل سنت، قائد ملت اسلامیہ مولاناامام الشاہ احمد نورانی صدیقی رحمۃ اﷲ علیہ اور ان کے رفقاء کو پارلیمنٹ سے ختم نبوت آرڈیننس منظور کروانے پر خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے اسلام آباد علماء کونسل انٹرنیشنل کے زیر اہتما م دوسری سالانہ عظیم الشان ،فقید المثال’’تاجدارِ ختم نبوت کانفرنس ‘‘جانشین حضرت حافظ الحدیث پیرسید محمد نوید الحسن شاہ مشہدی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھکھی شریف کی زیر صدارت 7ستمبر بروز بدھ صبح 9بجے ،مرکز اہل سنت جامعہ اسلام آبادمیں منعقد ہو رہی ہے جس میں مہمانِ خصوصی جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری صاحبزادہ الشاہ محمداویس نورانی صدیقی ہوں گے ان کے علاوہ ملک کے نامور خطباء،علماء ومشائخ ،سکالرزاور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے حضرات کثیر تعداد میں شرکت کریں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اجتماع سے اپیل کی کہ عقیدہ ختم نبوت سے وابستگی اور تجدید عہد کے لے 7ستمبر کو ایمان کے تحفظ کے لیے مرکز اہل سنت جامعہ اسلام آباد میں ہونے والی ’’تاجدار ختم نبوت کانفرنس ‘‘میں بھر پورشرکت کریں ۔