ارکان قومی اسمبلی کا فاروق ستار سے الطاف مردہ باد کا نعرہ لگانے کا مطالبہ،ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ کی خاموشی

جمعہ 2 ستمبر 2016 21:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 ستمبر ۔2016ء) قومی اسمبلی میں ارکان نے ایم کیو ایم کے فاروق ستار سے الطاف حسین مردہ باد کا نعرہ لگانے کا مطالبہ کردیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو فاروق ستار نے اپنی تقریر کے اختتام پر پاکستان زندہ باد سندھ زندہ باد،کراچی زندہ باد اور ایم کیو ایم زندہ باد کے نعرے لگائے تو بعض ارکان اسمبلی نے آوازے کسے کے الطاف حسین مردہ باد کا نعرہ بھی لگا? لیکن فاروق ستار خاموش رہے جس پر بعض ارکان نے ازخود الطاف حسین مردہ باد کہہ دیا