Live Updates

عمران خان کی مردان میں دہشت گرد حملہ کی شدید مذمت ٗ واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جائیں ٗ واقعہ میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ٗعمران خان

جمعہ 2 ستمبر 2016 20:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2 ستمبر ۔2016ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے مردان میں دہشت گرد حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری کئے گئے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت زخمیوں کی بہترین طبی امداد فراہم کرے گی اور ان کی دیکھ بھال کو ہر صورت یقینی بنائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جائیں اور واقعہ میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :