فاٹا کا مسئلہ حل نہ کر کے ہم دہشتگردی کو بڑھاوا دے رہے ہیں ٗعمران خان

ملک کو وزیر خارجہ ٗ ملٹری ایکشن کے بعد سیاسی ایکشن کی ضرورت ہے ٗ گفتگو

جمعہ 2 ستمبر 2016 20:22

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2 ستمبر ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ فاٹا کا مسئلہ حل نہ کر کے ہم دہشتگردی کو بڑھاوا دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

مردا ن دھماکے میں زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ فاٹا کا مسئلہ حل نہ کر کے ہم دہشتگردی کو بڑھاوا دے رہے ہیں۔ ملٹری ایکشن کے بعد سیاسی ایکشن کی ضرورت ہے ٗ ملک کو فل ٹائم وزیر خارجہ کی ضرورت ہے۔ عمران خان نے سیکورٹی فورسز اور خیبرپختونخوا پولیس کو کامیاب کارروائی پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا سکیورٹی ٹائم پر ایکشن نہ لیتی تو کوئٹہ جیسا سانحہ ہو سکتا تھا۔

متعلقہ عنوان :