شہر میں محکمہ اوقاف کی 1200 کنال اراضی پر قبضے کا انکشاف

محکمہ اوقاف پنجاب نے ز ونل ایڈمنسٹریٹر عظیم حیات اور منیجر اوقاف وقاص منصورسمیت 5 ملازمین کو معطل کردیا

جمعہ 2 ستمبر 2016 20:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 ستمبر ۔2016ء) شہر میں محکمہ اوقاف کی 1200 کنال اراضی پر قبضے کا انکشاف، گرین ٹان میں سرکاری اراضی پر قبضہ کرانے کے الزام میں محکمہ اوقاف پنجاب نے ز ونل ایڈمنسٹریٹر عظیم حیات اور منیجر اوقاف وقاص منصورسمیت 5 ملازمین کو معطل کردیا ۔محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کیافسران و ملازمین سرکاری اراضی پر قبضہ کرانے میں ملوث نکلے، گرین ٹاون میں سرکاری اراضی پر قبضے کرانیکی بنیاد پر محکمہ اوقاف کے پانچ افسران و ملازمین کو معطل کر دیا گیا، معطل ہونے والوں میں زونل ایڈمنسٹریٹر لاہور عظیم حیات ،مینجراوقاف وقاص منصور، قانون گو محمد شاہد، پٹواری محمد رفیق اورجونیئر کلرک عمر خیام شامل ہیں، اسی طرح سرکاری اراضی کی دیکھ بھال پر تعینات سیکیورٹی گارڈ مختار احمد کا بھی کنٹریکٹ منسوخ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعلی انسپکشن ٹیم نے قبضہ مافیا کیساتھ محکمہ اوقاف کے افسران و ملازمین کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا تھا جس کے بعد سرکاری اراضی پر قبضہ کرانے پر وزیر اعلی نینوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کے لئے وزیر قانون رانا ثنا اﷲ کی سربراہی میں اعلی سطح کمیٹی تشکیل دیدی ہے، کمیٹی میں صوبائی وزیر اوقاف میاں عطا مانیکا، چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ زاہد سعید ،سیکرٹری اوقاف نوازش علی،سیکرٹری قانون ابوالحسن نجمی اورسینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بھی کمیٹی کے ممبرا ن میں شامل ہیں ذرائع نے بتایا کہ شہر میں محکمہ اوقاف و مذہبی امور کی 1200کنال پر قبضہ ہے ، قبضہ مافیا نے گھروں کی تعمیر بھی کر لی ہے لیکن محکمہ کے افسران نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :