ذی الحج کا چاند ملک‌میں کہیں نظر نہیں آیا، پاکستان میں عید الاضحی بروز منگل 13 ستمبر کو ہو گی: ذرائع مرکزی رویت ہلال کمیٹی

muhammad ali محمد علی جمعہ 2 ستمبر 2016 20:07

ذی الحج کا چاند ملک‌میں کہیں نظر نہیں آیا، پاکستان میں عید الاضحی بروز ..

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 ستمبر2016ء) مفتی منیب الرحمان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ذی الحج کا چاند ملک‌ میں کہیں نظر نہیں آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا کراچی میں ہونے والا اجلاس ختم ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی منیب الرحمان کی جانب سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا گیا ہے کہ ذی الحج کا چاند ملک‌ کے کسی حصے میں نظر نہیں آیا ہے۔ پاکستان میں یکم ذی الحج بروز اتوار 4 ستمبر کو ہو گی۔ جبکہ عید الاضحی بروز منگل 13 ستمبر کو ہو گی۔

متعلقہ عنوان :