لاہور میں اسٹیج اداکارہ نیشا چودھری کی لاش گھر سے برآمد

muhammad ali محمد علی جمعہ 2 ستمبر 2016 20:03

لاہور میں اسٹیج اداکارہ نیشا چودھری کی لاش گھر سے برآمد

لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 ستمبر2016ء) لاہور میں اسٹیج اداکارہ نیشا چودھری کی لاش گھر سے برآمد ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں اسٹیج اداکارہ نیشا چودھری کی پراسرار موت واقع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق نیشا چوہدری کی لاش ان کے گھر میں کمرے سے برآمد ہوئی ہے۔ نیشا کے اہل خانہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اداکارہ نے خود کشی کی ہے۔ جبکہ پولیس نے اداکارہ نیشا چودھری کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :