وزیر اعظم نوازشر یف کو بھارت کے خلاف چپ لگی ہوئی ہے‘میاں محمودالرشید

پانامہ لیکس کے معاملے پر ہمارا احتجاج وزیر اعظم کے خلاف باضابطہ کارروائی شروع ہونے تک جاری رہے گا‘میڈیا سے گفتگو

جمعہ 2 ستمبر 2016 19:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 ستمبر ۔2016ء) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نوازشر یف کو بھارت کے خلاف چپ لگی ہوئی ہے‘پانامہ لیکس کے معاملے پر ہمارا احتجاج وزیر اعظم کے خلاف باضابطہ کارروائی شروع ہونے تک جاری رہے گا ،بھارت کے خلاف بیان دیکر آرمی چیف نے قوم کی ترجمان کی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے موقعہ پر اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالرشید نے کہا کہ فوج کے سپہ سالار نے بھارت کو جو پیغام دیا ہے یہ ملک کے وزیر اعظم کی جانب سے آنا چاہیے تھا ،یہ عسکری قیادت کی جانب سے آیا ہے لیکن یہ سول قیادت کی جانب سے آنا چاہیے تھا ۔

وزیر اعظم کو بھارت کے خلاف چپ لگی ہوئی ہے ۔ اس میں ان کی اپنی مصلحتیں شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کل ( ہفتہ ) پی ٹی آئی کی احتساب ریلی میں لاکھوں افراد کا سمندر امڈ کر آئے گا،پی ٹی آئی کا احتجاجوں کا یہ سلسلہ تب تک جاری رہے گا جب تک وزیر اعظم کے خلاف پانامہ لیکس کے معاملے پر باضابطہ انکوائری شروع نہیں ہو جاتی ۔

متعلقہ عنوان :