حکومتی اور اپوزیشن اراکین نے بھی بسنت کی حمایت کر دی‘اراکین بھی بسنت کے دلدادہ نکلے

جمعہ 2 ستمبر 2016 19:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 ستمبر ۔2016ء) حکومتی اور اپوزیشن اراکین نے بھی بسنت کی حمایت کر دی تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اراکین بھی بسنت کے دلدادہ نکلے اور کہا کہ اگر سیف بسنت منائی جائے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہونا چاہئے جمعہ کے روز پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو میں ا یم پی اے فائزہ ملک نے کہا کہ اگر ہم ون ڈش ، ون ویلنگ اور دیگر قوانین پر عملدرآمد کرا سکتے ہیں تو سیف بسنت بھی منائی جا سکتی ہے ایم پی اے سعدیہ سہیل نے کہا کہ سیف بسنت ایک فیسٹیول کی حیثیت رکھتا ہے جس پر پابندی عائد کرنا کسی صورت مناسب نہیں ، اس کو سیف بنانے کیلئے تجاویز پر غور کرنا چاہئے۔

ایم پی اے حنا پرویز بٹ نے کہا کہ بسنت ایک فیسٹیول کے ساتھ سیاحت کا بھی بہت بڑا ذریعہ ہے ، بسنت سے پنجاب نے بہت ریونیو حاصل کیا ، سیاحوں کی بڑی تعداد خصوصی طور پر لاہور کا رخ کرتی ہے۔

(جاری ہے)

ایم پی اے غزالی بٹ نے کہا کہ بسنت جیسا تہوار پوری دنیا میں کہیں بھی نہیں ہے ، جو بسنت لاہور میں منائی جاتی ہے اس کا مزہ کسی دوسری جگہ نہیں ، سیف بسنت ضرور ہونی چاہئے۔ایم پی اے یاسین نے کہا کہ جس طرح شادی بیاہ کی تقریبات کے لیے نئے قوانین بنائے گئے ہیں اسی طرح بسنت کے لیے بھی قوانین بنا کر اس کی اجازت دینی چاہئے ، ایک اچھی تفریح ہے۔

متعلقہ عنوان :