راولپنڈی کا سیاستدان کبھی مارچ تو کبھی اکتوبر میں کچھ ہونے کی پیشگوئیاں کرتا ہے ، وزیر اعظم نے للکارا کہ تم تیاری کرو آئندہ الیکشن میں آپ کو اسمبلی کا رکن بننے کا موقع بھی نہیں ملے گا
زیر اعظم نواز شریف کی کالاشاہ کاکو جلسے میں نام لئے بغیر شیخ رشید پر تنقید، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے وزیراعظم کو مناظرے کا چیلنج دید یا
جمعہ 2 ستمبر 2016 19:49
کالا شاہ کاکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 ستمبر ۔2016ء) وزیر اعظم نواز شریف نے نام لئے بغیر شیخ رشید پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ راولپنڈی کا سیاستدان کبھی مارچ تو کبھی اکتوبر میں کچھ ہونے کی پیشگوئیاں کرتا ہے ، وزیر اعظم نے للکارا کہ تم تیاری کرو آئندہ الیکشن میں آپ کو اسمبلی کا رکن بننے کا موقع بھی نہیں ملے گا ۔
(جاری ہے)
جمعہ کو یہاں لاہور ایسٹرن بائی پاس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ راولپنڈی کا ایک سیاستدان ہے جسے آپ اچھی طرح جانتے ہیں کبھی وہ کہتا ہے مارچ میں کچھ ہونے والا ہے کبھی کہتا ہے اکتوبر میں کچھ ہو گا ۔
وزیر اعظم نے شیخ رشید کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ تم تیاری کرو ، آئندہ آپ کو اسمبلی کا ممبر بننے کا موقع بھی نہیں ملے گا ۔ جب کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں اپنے ردعمل میں کہا کہ وزیر اعظم صاحب میں نہیں آئندہ الیکشن میں آپ نہیں ہونگے ۔شیخ رشید نے وزیر اعظم کو مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم قومی اسمبلی میں مناظرہ کریں میں ان کی کرپشن ثابت کرونگا ۔ میں عوام کی سربراہی کر رہا ہوں اور یہ لوگ جنرل کے کندھوں پر بیٹھ کر آئے تھے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.