حکومت گرنے کی افواہیں پھیلانے والے اپنے مقاصد میں کامیا ب نہیں ہونگے،آئندہ الیکشن میں بھی ہم فاتح ہونگے ،ہمارا شیوہ جھوٹ ، تہمت اور الزام تراشی نہیں ، ہم اقتدار نہیں اقدار کی سیاست کر رہے ہیں، پوری دنیا نے پاکستان کی تیزتر ترقی کو تسلیم کیاہے ، حکومتی اصلاحات کے باعث بجلی کے کارخانے ہر جگہ لگ رہے ہیں،آئندہ دو سال بعد ملک میں لوڈ شیڈنگ ختم ہو جائے گی ، راولپنڈی کے پیشنگوئیاں کرنے والے سیاستدان کو آئندہ الیکشن میں اسمبلی ممبر بننے کاموقع نہیں ملے گا
وزیر اعظم نواز شریف کاایسٹرن لاہور بائی پاس منصوبے کے افتتاح کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب
جمعہ 2 ستمبر 2016 19:49
کالا شاہ کاکو( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 ستمبر ۔2016ء ) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہاہے کہ آئندہ دو سال بعد ملک میں لوڈ شیڈنگ ختم ہو جائے گی ،ہم نہیں پوری دنیا کہہ رہی ہے کہ پاکستان آگے بڑھ رہا ہے ، حکومت کی اصلاحات کے باعث بجلی کے کارخانے ہر جگہ لگ رہے ہیں،ہمارا شیوہ جھوٹ ، تہمت اور الزام تراشی نہیں ، ہم اقتدار نہیں اقدار کی سیاست کر رہے ہیں ، راولپنڈی کا ایک سیاستدان حکومت کے جانے کی افواہیں پھیلا رہا ہے مگر وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو گا ، انشاء اﷲ آئندہ انتخابات میں بھی کامیابی ہماری ہو گی۔
وہ جمعہ کو یہاں 16.5 کلو میٹر طویل ایسٹرن لاہور بائی پاس منصوبے کے افتتاح کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے اس منصوبے کو وہاں کے لوگوں کے لئے تحفہ قرار دیا ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے ایجنڈے پر اب بھی قائم ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ترقی پر ہمکنار کرنا میرا کام ہے ۔ مجھے کالا شاہ کاکو کے عوام کی محبت یاد ہے جنہوں نے ججز بحالی تحریک میں بھرپور حصہ لیا تھا ۔
انہوں نے بغیر نام لئے کچھ لوگوں پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ صبح کچھ کہہ رہے ہیں اور شام کو کچھ اور جو ہماری پالیسی نہیں ہے ۔وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ آئندہ دو سال بعد ملک میں لوڈ شیڈنگ ختم ہو جائے گی ۔ یہ میں نہیں کہہ رہا ہوں دنیا کہہ رہی ہے کہ پاکستان آگے بڑھ رہا ہے ۔ بلوچستان آج حکومت کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے ہر شعبے پر نظر ہے اور نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں ۔ ہمارا شیوہ جھوٹ ، تہمت اور الزام تراشی نہیں ہے، ہم اقتدار کی نہیں اقدار کی سیاست کر رہے ہیں اور حکومت کی اصلاحات کے باعث بجلی کے کارخانے ہر جگہ لگ رہے ہیں ۔ حکومتی اقدامات کے باعث ملک بھر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کم ہو چکی ہے ۔ 2018 میں توانائی بحران کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ پنڈی کا ایک سیاستدان حکومت جانے کی افواہیں پھیلا رہا ہے مگر وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو گا ۔ اسے آپ اچھی طرح جانتے ہیں کبھی وہ کہتا ہے مارچ میں کچھ ہونے والا ہے کبھی کہتا ہے اکتوبر میں کچھ ہو گا ۔ وزیر اعظم نے چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ تم تیاری کرو ، آئندہ آپ کو اسمبلی کا ممبر بننے کا موقع بھی نہیں ملے گا انشاء اﷲ آئندہ انتخابات میں بھی کامیابی ہماری ہو گی ۔ ضمنی انتخابات میں کامیابیاں حکومت کی مقبولیت کا ثبوت ہیں ۔ موجودہ حکومت کا ایجنڈہ صرف عوام کی خدمت ہے ۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.