پاکستان کی سلامتی کو نقصان کیلئے کئے گئے امریکا بھارت دفاعی معاہدے خودہندوستان کی تباہی کی بنیاد بنیں گے،آرمی چیف کادشمنوں کو پیغام پاکستانی قوم کی آواز ہے،حکمران دشمنوں سے کھری کھری بات کریں ،کشمیری پاکستان کا پرچم اٹھا کر گولیاں کھا رہے ہیں ، ہمیں کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کرنی ہے ،ہم ابراہیم ؑ کا اسوہ اختیار کرکے نوجوانوں کی تربیت کریں گے

امیر جماعۃ الدعوۃ پاکستان حافظ سعید کاجمعہ کے اجتماع سے خطاب

جمعہ 2 ستمبر 2016 19:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 ستمبر ۔2016ء ) امیر جماعۃ الدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمدسعید نے کہا ہے کہ امریکا بھارت دفاعی معاہدے پاکستان کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے لئے کئے گئے ہیں ،یہی معاہدہ بھارت کی تباہی کی بنیاد بنے گا،آرمی چیف جنرل راحیل شریف کادشمنوں کو پیغام پاکستانی قوم کی آواز ہے،حکمران دشمنوں سے کھری کھری بات کریں ،کشمیری پاکستان کا پرچم اٹھا کر گولیاں کھا رہے ہیں ،کشمیر کے گلے کوچے میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگ رہے ہیں ۔

ہمیں کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کرنی ہے ،ہم ابراہیم ؑ کا اسوہ اختیار کرکے نوجوانوں کی تربیت کریں گے اور انہیں دین اسلام پر کھڑا کریں گے۔ وہ جمعہ کو مرکز القادسیہ چوبرجی میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ہزاروں مردو خواتین نے ان کی امامت میں نماز جمعہ ادا کیا۔حافظ محمد سعید نے کہا کہ امریکہ کا وزیر خارجہ جان کیری انڈیا کے دورے پر آیا ہوا ہے ۔

وہاں امریکا اور انڈیا کے دفاعی معاہدے ہوئے ہیں۔انڈیا نے اپنے اڈے اور بندرگاہیں امریکا کے حوالے کر دیں ۔وہ چین اور پاکستان کے خلاف محاذ کھڑا کر رہے ہیں ۔جان کیری نے انڈیا میں کہا کہ امریکا نے پاکستان کو کہا تھا کہ دہشت گردوں کو روکو لیکن پاکستان نے ہماری بات نہیں مانی ۔میرے بارے میں جان کیری نے کہا کہ حافظ سعید پاکستان میں تقریریں کرتا ہے ۔

مجھے حکومت نہیں روکتی۔حافظ سعید دہشت گرد اور دنیا کے لئے خطرہ ہے۔پاکستان نے ہماری بات نہیں مانی اس لئے انڈیا کے ساتھ معاہدے کر رہے ہیں۔پاکستان کے حکمران بھی ان معاہدوں سے پریشان ہیں۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی طرح حکمران دفاع پاکستان کے لئے دشمنوں کو منہ توڑ جواب دیں پھر دھمکیاں دینے اور ڈرانے والے خود آپ کے پا س آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لوگ مجھے جانتے ہیں ۔

ہم بھوکے ہندوؤں کو بھی کھانا کھلاتے ہیں۔جماعۃ الدعوۃ نے تھر میں بلا تفریق ہندوؤں کی بھی مدد کی۔ہمارا کردار سب کے سامنے واضح ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی عروج پر ہے۔کشمیری بچے،خواتین بھی میدان میں ہیں اور پاکستان زندہ باد ،پاکستان سے رشتہ کیا لاالہ الااﷲ کے نعرے گونج رہے ہیں۔بھارت کشمیریوں کی حالیہ تحریک آزادی سے پریشان ہے اور بوکھلاہٹ میں بھارتی فوج کشمیریوں پر گولیاں برساتی ہے۔

کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ پیلٹ گن سے چھرے چلنے کی وجہ سے سینکڑوں نوجوانوں کی بینائی ضائع ہو چکی ہے۔بھارتی فوج بربریت اور درندگی کی انتہا کر رہی ہے ۔ایسے حالات میں ہم نے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی اور مدد کرنی ہے۔پاکستانی قوم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے ساتھ ہے۔حافظ محمد سعیدنے کہا کہ مسلمانوں کا سب سے بڑا مسئلہ غلامی ہے۔

جو کافروں کی غلامی کو تسلیم نہیں کرتا وہاں فوج کشی کر دی جاتی ہے۔کافر چاہتے ہیں کہ سیاسی ،معاشی ڈھانچے ان کے چلتے رہیں اوردین اسلام پر کوئی کھڑا نہ ہو سکے۔دشمنان اسلام کے نظام قبول کرنے سے انقلاب نہیں آئے گا بلکہ اگر اسوہ ابراہیمی پر عمل کریں گے تو غلامیاں بھی ختم ہوں گی اور ملکوں ،معاشروں میں انقلاب آئے گا۔دین اسلام صرف نماز روزے کا نام نہیں بلکہ ہر کام میں اﷲ کی اطاعت ہونی چاہئے۔