Live Updates

ریٹرننگ آفیسرحلقہ پی پی 232وہاڑی نے عائشہ نذیر جٹ کی دوبارہ گنتی کی درخواست مستردکردی

ریٹرننگ افسر کے دفتر کے باہر سے پولنگ اسٹیشن سے متعلقہ مواد برآمدہوا،اس میں پولنگ کا سامان ٹوٹی سیلیں ،لفافے ،مہریں اور فارم 14 کی کاپیاں ملی ہیں ، تحریک انصاف کی امیدوارکا مشترکہ پریس کانفرنس میں مسلم لیگ ن کے ساتھ مل کر آر او پر دھاندلی اور انتخابی نتائج تبدیل کرنے کا الزام تحریک انصاف،مسلم لیگ ن اورکسان اتحاد کے کارکنوں کی ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرہ بازی

جمعہ 2 ستمبر 2016 19:44

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 ستمبر ۔2016ء) ریٹرننگ آفیسرحلقہ پی پی 232وہاڑی نے عائشہ نذیر جٹ کی دوبارہ گنتی کی درخواست مستردکردی، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عائشہ نذیرجٹ نے ریٹرننگ آفیسر پر انتخاب کے نتائج تبدیل کرنے کا الزام عائد کردیا اور کہاکہ ریٹرننگ افسر کے دفتر کے باہر سے پولنگ اسٹیشن سے متعلقہ مواد برآمد،جس میں پولنگ کا سامان ٹوٹی سیلیں ،لفافے ،مہریں اور فارم 14 کی کاپیاں ملی ہیں ،ریٹرننگ آفیسر نے الزامات کو تسلیم کرنے سے انکار کیاہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے حلقہ پی پی232کے امیدوار عائشہ نذیرجٹ نے اپنے والد سابق ایم این اے چوہدری نذیراحمدجٹ ،حلقہ این اے168سے سابق امیدوار عارفہ نذیرجٹ کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پی ٹی آئی کے سرگرم کارکنا ن سابق ممبرقومی اسمبلی چوہدری اصغرعلی جٹ چوہدری منظوراحمد سابق ناظم میاں محمد افضل ارائیں پیر شہزادچشتی محمد آصف باجوہ چیئرمین یونین کونسل نعیم اعجازکے علاوہ کہ ان کے حلقہ میں ریٹرننگ آفیسر نے مسلم لیگ ن کے امیدوار سے مل کر دھاندلی کی ہے اور انتخابی نتائج کوتبدیل کیا ہے انہوں نے کہا کہ انہوں نے ڈسٹرکٹ ریٹر ننگ آفیسر کو مکمل ووٹوں کی گنتی کی درخواست دی تھی جوکہ انہوں نے گذشتہ شب مسترد کردی اور ریٹرننگ آفیسر نے ہائی کورٹ کے ڈویژنل بینچ کے فیصلہ کی اتھارٹی کو تسلیم کرنے سے انکار کر کے انکی دوسری درخواست کو بھی مسترد کردیا ہے جوکہ انصاف کے اصولوں کے سراسرمنافی ہے انہو ں نے کہا کہ ریٹرننگ آفیسر کے کیمپ آفس کے باہر سے پولنگ میٹریل جس میں ٹوٹی سیلیں ،لفافے ،مہریں اور فارم 14 کی کاپیاں ملی ہیں وہ الیکشن کے تمام عمل کو مشکوک بناتاہے انہوں نے کہا کہ وہ انصاف کے حصول تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے ریٹرننگ آفیسر عامر جاوید نے کہا کہ ان پر لگائے گئے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے عوامی نمائندگی ایکٹ1976کے تحت ریٹرننگ آفیسر کو اختیارحاصل ہے کہ دوبارہ گنتی کا حکم دے سکتاہے لیکن درخواست دہندہ پی ٹی آئی کی امیدوار نے اپنی درخواست کل جمع کروائی تھی جس کے ساتھ کوئی ثبوت نہیں لگایا اور انہوں نے پہلی درخواست ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کو جمع کروائی تھی جس کو دوبارہ گنتی کا حکم دینے کا اختیار نہیں ہے اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف،پاکستان مسلم لیگ ن اورکسان اتحاد کے ورکروں کی کثیر تعداد موجود تھی جنہوں نے ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرہ بازی کی

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات