وزیراعظم محمد نوازشریف نے ساڑھے 16 کلومیٹر طویل لاہور مشرقی بائی پاس کا سنگ بنیاد رکھ دیا
منصوبہ 28 ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہوگا، ہیوی ٹریفک لاہور شہر میں داخل ہوئے بغیراپنی منزل کو بلاتعطل رواں دواں رہے گی، راوی پل اور جی ٹی روڈ پر ٹریفک کا دباؤ کم ہوگا
جمعہ 2 ستمبر 2016 19:35
کالا شاہ کاکو ۔02 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔2 ستمبر ۔2016ء) وزیراعظم محمد نوازشریف نے ساڑھے 16 کلو میٹر طویل لاہور مشرقی بائی پاس کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے، یہ منصوبہ 28 ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہو گا جس سے ہیوی ٹریفک لاہور شہر میں داخل ہوئے بغیر اپنی منزل کو بلاتعطل رواں دواں رہے گی اور راوی پل اور جی ٹی روڈ پر ٹریفک کا دباؤ کم ہوگا۔
وزیراعظم نے جمعہ کو وفاقی وزیر رانا تنویر حسین اور دیگر کے ہمراہ کالا شاہ کاکو میں لاہور مشرقی بائی پاس کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر انہیں منصوبے کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔ یہ منصوبہ 6 لین پر مشتمل ہو گا جبکہ ہر لین کی چوڑائی 3.6 میٹر اور 3 فٹ کا شولڈر ہوگا۔ یہ منصوبہ نیازی انٹرچینج سے 3.3 کلو میٹر دور رنگ روڈ سے منسلک ہوگا۔(جاری ہے)
یہ منصوبہ محمود بوٹی انٹرچینج سے شروع ہوکر جی ٹی روڈ اور لاہور اسلام آباد موٹروے پر اختتام پذیر ہوگا۔
اس شاہراہ پر ٹریفک کی حد رفتار120 کلو میٹر ہوگی۔ منصوبے سے مشرقی اور جنوبی لاہور میں ٹریفک کا دباؤ کم ہوگا جبکہ راوی پل اور جی ٹی روڈ پر بھی ٹریفک کے بہاؤ میں کمی ہوگی۔ اس سے علاقے میں سیاحت اور تجارت کو فروغ ملے گا۔ شہر کے اندر ٹریفک منظم ہوگی جبکہ بھاری ٹریفک شہر میں داخل ہوئے بغیر منزل کو رواں دواں ہوگی۔ یہ منصوبہ اپنی نوعیت کا غیر معمولی منصوبہ ہے۔ پنجاب حکومت کے مجوزہ شاہی باغ پارک منصوبے کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ بائی پاس علاقے میں سیاحت اور تجارت کی ترقی کے راستے کھولنے میں بھی معاون ہوگا۔ منصوبے کیلئے اراضی کے حصول کا عمل تیزی سے جاری ہے اور اس کی تکمیل کیلئے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب اری گیشن ڈیپارٹمنٹ اور پاکستان ریلویز کا تعاون حاصل کیا جائے گا۔ بائی پاس کی تعمیر سے نہ صرف شہر کے اندر ٹریفک کو ریگولیٹ کرنے میں مدد ملے گی بلکہ لاہور شہر میں داخل ہوئے بغیر بھاری ٹریفک بغیر رکاوٹ گزرنے کو یقینی بنایا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.