چھٹی انٹریئر پاکستان نمائش نومبر میں ایکسپو سنٹر لاہور میں منعقد کی جائے گی

جمعہ 2 ستمبر 2016 19:35

اسلام آباد ۔02 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔2 ستمبر ۔2016ء) پاکستان فرنیچر کونسل کے زیر اہتمام تین روزہ چھٹی انٹریئر پاکستان نمائش نومبر میں ایکسپو سنٹر لاہور میں منعقد کی جائے گی۔

(جاری ہے)

یہ بات چیف ایگزیکٹو پاکستان فرنیچر کونسل محمد کاشف اشفاق نے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ اس نمائش کا مقصد ملکی اور بین الاقوامی سطح پر پا کستان کی فرنیچر کی مصنوعات کو متعارف کرانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچاس بڑی کمپنیاں اور انٹریئر ڈیزائنر اپنی مصنوعات نمائش کیلئے پیش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :