مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی سیّد جاوید علی شاہ کی مردان دھماکہ کی شدید مذمت

جمعہ 2 ستمبر 2016 19:31

اسلام آباد ۔ 02 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔2 ستمبر ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی سیّد جاوید علی شاہ نے مردان دھماکہ کی شدید مذمت کی اور جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے مردان دھماکہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی ا ظہار کیا اور زخمیوں ہونے والوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام عناصر کا خاتمہ کریں گے جو معصوم جانوں کا ضیاع کر رہے ہیں، یہ عناصر ملک، اسلام اور انسانیت کے دشمن ہیں۔