وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات اور قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید کی مردان میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت

جمعہ 2 ستمبر 2016 19:31

اسلام آباد ۔ 02 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔2 ستمبر ۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات اور قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے مردان میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس میں معصوم انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی اس کارروائی میں ملک دشمن عناصر ملوث ہیں، پاکستان کے عوام ملک دشمنوں کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ حکومت اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھے گی جب تک ملک سے آخری دہشت گرد کا خاتمہ نہیں ہوجاتا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خلاف پاکستانی عوام کی دی جانے والی قربانیوں کو رائیگاں نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے مردان دھماکہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :