وفاقی پولیس نے دو کار چوروں کو گرفتار کرکے چوری شدہ گاڑیاں برآمد کرلیں

جمعہ 2 ستمبر 2016 19:27

اسلام آباد۔ 02 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔2 ستمبر ۔2016ء) وفاقی پولیس نے دو کار چوروں کو گرفتار کرکے چوری شدہ گاڑیاں برآمد کرلی ہیں، ملزمان گاڑیاں چوری کرکے پنجاب کے مختلف اضلاع میں فروخت کرتے تھے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد پولیس کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کار چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر ایس پی انوسٹی گیشن نے اینٹی کار لفٹنگ سیل کی خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے راجہ شوکت علی اور راجہ شہزاد کو گرفتار کرکے کار نمبر پی ٹی 446 بھی برآمد کر لی۔

ملزمان نے یہ گاڑی انڈسٹریل ایریا کے علاقہ سے چوری کی تھی۔ ابتدائی تفتیش میں کار چوروں نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں چوری کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے اور یہ بھی بتایا ہے کہ گاڑی اسلام آباد سے چوری کرکے پنجاب کے مختلف اضلاع میں فروخت کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :