اقتدار کی نہیں اقدار کی سیاست کرتے ہیں ، ہم تہمت نہیں لگاتے الزام تراشی نہیں کرتے، یہ نہیں کرتے کہ صبح کچھ کہہ رہے ہوں اور شام کچھ کہہ رہے ہوں۔ ججز بحالی تحریک میں کالاشاہ کاکو والوں کی محبت یاد ہے، آج یہاں ہوں کل میں گوادر میں تھا، یہ ملکی ترقی کا ایجنڈا ہے،گوادر ایسا خطہ بنے گا جو پاکستان کے لیے فخر کا سبب بنے گا، ترقی اسی رفتار سے جاری رہی تو بیروزگاری کا خاتمہ ہوجائے گا۔ 5سال پہلے جگہ جگہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف مظاہرے ہوتے تھے ،اگلے سال لوڈ شیڈنگ مزید کم ہوگی اور 2018ءمیں ختم ہوجائے گی۔وزیراعظم محمد نواز شریف کا کالا شاہ کاکو میں ایسٹرن بائی پاس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 2 ستمبر 2016 19:24

اقتدار کی نہیں اقدار کی سیاست کرتے ہیں ، ہم تہمت نہیں لگاتے الزام تراشی ..

کالا شاہ کاکو(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 ستمبر۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہاہے کہ اقتدار کی نہیں اقدار کی سیاست کرتے ہیں ، ہم تہمت نہیں لگاتے الزام تراشی نہیں کرتے، یہ نہیں کرتے کہ صبح کچھ کہہ رہے ہوں اور شام کچھ کہہ رہے ہوں۔ ججز بحالی تحریک میں کالاشاہ کاکو والوں کی محبت یاد ہے، آج یہاں ہوں کل میں گوادر میں تھا، یہ ملکی ترقی کا ایجنڈا ہے،گوادر ایسا خطہ بنے گا جو پاکستان کے لیے فخر کا سبب بنے گا، ترقی اسی رفتار سے جاری رہی تو بیروزگاری کا خاتمہ ہوجائے گا۔

5سال پہلے جگہ جگہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف مظاہرے ہوتے تھے ،اگلے سال لوڈ شیڈنگ مزید کم ہوگی اور 2018ءمیں ختم ہوجائے گی۔وزیراعظم محمد نواز شریف کا کالا شاہ کاکو میں ایسٹرن بائی پاس منصوبے کا افتتاح کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنڈی کا ایک سیاستدان ہے ، آپ اسے اچھی طرح جانتے ہیں ، وہ کبھی مارچ کی تاریخ دیتا ہے ، کبھی اگست کی اور کبھی نومبر کی ، وہ ٹی وی چینلز پر بیٹھ کر طوطے کی طرح فال نکالتا رہتا ہے ، اسے تاریخیں دیتے ہوئے ساڑھے تین سال گزر گئے ہیں، تم الیکشن کی تیاری کرو، انشاءاللہ اگلی بار اسمبلی کے ممبر نہیں بن سکو گے ، الیکشن میں ڈیڑھ سال رہ گیا ، اگلے 5سال بھی ن لیگ کو ملیں گے، کالا شاہ کاکو والوں کو چار پانچ تحفے اکٹھے پیش کر رہا ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں 40 نئے ہسپتال بنائے جا رہے ہیں۔ آج دنیا کہہ رہی ہے کہ پاکستان تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ ترقی کی یہی رفتار رہی تو ملک سے بہت جلد بیروزگاری کا خاتمہ ہو جائے گا۔ ہم پورے ملک کا مفاد اور ترقی کا خواب دیکھ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سمجھدار بندے کا ہاتھ عوام کی نبض پر ہوتا ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ عوام ملک میں دھرنوں کی سیاست نہیں بلکہ ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں۔

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ آئندہ دو سال بعد ملک میں لوڈ شیڈنگ ختم ہو جائے گی ،ہم نہیں پوری دنیا کہہ رہی ہے کہ پاکستان آگے بڑھ رہا ہے ، حکومت کی اصلاحات کے باعث بجلی کے کارخانے ہر جگہ لگ رہے ہیں،ہمارا شیوہ جھوٹ ، تہمت اور الزام تراشی نہیں ، ہم اقتدار نہیں اقدار کی سیاست کر رہے ہیں ، راولپنڈی کا ایک سیاستدان حکومت کے جانے کی افواہیں پھیلا رہا ہے مگر وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو گا ، انشاءاللہ آئندہ انتخابات میں بھی کامیابی ہماری ہو گی۔

انہوں نے اس منصوبے کو وہاں کے لوگوں کے لئے تحفہ قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے ایجنڈے پر اب بھی قائم ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ترقی پر ہمکنار کرنا میرا کام ہے ۔ مجھے کالا شاہ کاکو کے عوام کی محبت یاد ہے جنہوں نے ججز بحالی تحریک میں بھرپور حصہ لیا تھا ۔ انہوں نے بغیر نام لئے کچھ لوگوں پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ صبح کچھ کہہ رہے ہیں اور شام کو کچھ اور جو ہماری پالیسی نہیں ہے ۔

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ آئندہ دو سال بعد ملک میں لوڈ شیڈنگ ختم ہو جائے گی ۔ یہ میں نہیں کہہ رہا ہوں دنیا کہہ رہی ہے کہ پاکستان آگے بڑھ رہا ہے ۔ بلوچستان آج حکومت کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے ہر شعبے پر نظر ہے اور نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں ۔ ہمارا شیوہ جھوٹ ، تہمت اور الزام تراشی نہیں ہے، ہم اقتدار کی نہیں اقدار کی سیاست کر رہے ہیں اور حکومت کی اصلاحات کے باعث بجلی کے کارخانے ہر جگہ لگ رہے ہیں ۔

حکومتی اقدامات کے باعث ملک بھر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کم ہو چکی ہے ۔ 2018 میں توانائی بحران کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ پنڈی کا ایک سیاستدان حکومت جانے کی افواہیں پھیلا رہا ہے مگر وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو گا ۔ اسے آپ اچھی طرح جانتے ہیں کبھی وہ کہتا ہے مارچ میں کچھ ہونے والا ہے کبھی کہتا ہے اکتوبر میں کچھ ہو گا ۔ وزیر اعظم نے چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ تم تیاری کرو ، آئندہ آپ کو اسمبلی کا ممبر بننے کا موقع بھی نہیں ملے گا انشاءاللہ آئندہ انتخابات میں بھی کامیابی ہماری ہو گی ۔ ضمنی انتخابات میں کامیابیاں حکومت کی مقبولیت کا ثبوت ہیں ۔ موجودہ حکومت کا ایجنڈہ صرف عوام کی خدمت ہے ۔