نیشنل کونسل فار طب سے منظور شدہ کالج ہی حجامہ کورس کروانے کا مجاز ہوگا - نوری پوری طبیہ کالج کے قیام کی منظوری

بلوچستان یونیورسٹی میں شعبہ طب یونانی کی انسپیکشن کی منظوری صدر قومی طبی کونسل ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کی زیرصدارت کونسل کے پانچویں اجلاس میں فیصلہ

جمعہ 2 ستمبر 2016 19:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 ستمبر ۔2016ء) قومی طبی کونسل وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن حکومت پاکستا ن کا پانچواں اجلاس صدر قومی طبی کونسل پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کی زیر صدارت منعقد ہوا ، جس میں نائب صدر پروفیسر حکیم وید محمد جمیل خان ، ممبران قومی طبی کونسل حکیم محمداحمد سلیمی ،حکیم سید ذولحسنین بخاری ،پروفیسر حکیم حافظ خورشید احمد ،پروفیسر حکیم حافظ محمد یونس ، پروفیسر حکیم عبدالواحد شمسی ، پروفیسر حکیم نسیم احمد صدیقی ، حکیم سراج چانڈیو ، حکیم فریداحمد فیضی ، حکیم ذولفقار صدیقی ، حکیم ذولفقار ملک،حکیم محمدیونس فہیم، حکیم محمدیوسف ،حکیم قاضی محمداقبال ،حکیم عارفین سعید ، حکیم اکرام اﷲ ، حکیم راحت نسیم سوہدروی، حکیم بشیر احمد بھیروی، حکیم رضوان حفیظ ملک اور رجسٹرار قومی طبی کونسل ڈاکٹر محمداسماعیل نے شرکت کی -اس موقع پر حجامہ کورس کے خدو خال کی منظوری دی گئی اور متفقہ طور پر فیصلہ کیاگیا کہ قومی طبی کونسل سے منظور شدہ طبیہ کالج ہی حجامہ کورس کروانے کا مجاز ہوگا- اجلاس میں نوری پوری طبیہ کالج کی متفقہ منظوری ،اس کے علاوہ ر جسٹریشن سرٹیفکیٹ ، حکیم شناختی کارڈ کے نئے ڈیزائن کی بھی منظوری دی گئی - مزید برآں بلوچستان یونیورسٹی میں شعبہ طب یونانی کی انسپیکشن کی بھی منطوری دی گئی - اس موقع پر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کونسل میں کسی قسم کی بددیانتی اور کرپشن ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی - اور پبلیکیشن کمیٹی کو مجلہ الحکمہ کی شاعت پر مبارکباد دی گئی اور حکیم حافظ محمد یونس کو کامیاب سیمینار کروانے پر بھی خراج تحسین پیش کیاگیا- تمام ممبران کونسل نے ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ انشاء اﷲ طب اور طبیب اور ملک و قوم کی فلا ح کے لیے مل جل کر خدمت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا-

متعلقہ عنوان :