انتخابات 2018ء کے بعد نیم پاگل اور مولوی دونوں صاحبان ملک میں نظر نہیں آئیں گے‘ رانا ثناء اﷲ

پاکستان کی عسکری اور سول قیادت ایک پیج پر ہے پاکستان کے سپہ سالار آرمی چیف نے عین وقت پر جراتمندانہ بیان دیاہے ، کرسچن کالونی پشاور میں ہونے والے حملے کو ناکام بنانے پر فوج سمیت تمام سکیورٹی ادارے مبارکباد کے مستحق ہیں‘دہشتگردوں اور پی ٹی آئی کا ایجنڈا ایک ہے کیونکہ دونوں ملک میں انتشار اور افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں‘ اس بات میں کسی قسم کا کوئی شک نہیں ہونا چاہیے کہ کھلے اجتماعات دہشتگردوں کیلئے آسان ہدف ہیں تاہم ہم تحریک انصاف کے جلسے کو 3حصار پر مشتمل فول پروف سکیورٹی فراہم کریں گے ، پو رے روٹ پر 4سے پانچ ہزار پو لیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے‘پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو

جمعہ 2 ستمبر 2016 19:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 ستمبر ۔2016ء) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثناء اﷲ خاں نے کہا ہے کہ عمران خان کا پاگل پن تیسری شادی سے بھی دور نہیں ہوگا بلکہ شادی کر نیوالوں کو بھی پاگل کر دیں گے ‘ عوام کو خوشخبری دینا چاہتا ہوں کہ انتخابات 2018ء کے بعد نیم پاگل اور مولوی دونوں صاحبان ملک میں نظر نہیں آئیں گے‘ پاکستان کی عسکری اور سول قیادت ایک پیج پر ہے پاکستان کے سپہ سالار آرمی چیف نے عین وقت پر جراتمندانہ بیان دیاہے ، کرسچن کالونی پشاور میں ہونے والے حملے کو ناکام بنانے پر فوج سمیت تمام سکیورٹی ادارے مبارکباد کے مستحق ہیں‘دہشتگردوں اور پی ٹی آئی کا ایجنڈا ایک ہے کیونکہ دونوں ملک میں انتشار اور افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں‘ اس بات میں کسی قسم کا کوئی شک نہیں ہونا چاہیے کہ کھلے اجتماعات دہشتگردوں کیلئے آسان ہدف ہیں تاہم ہم تحریک انصاف کے جلسے کو 3حصار پر مشتمل فول پروف سکیورٹی فراہم کریں گے ، پو رے روٹ پر 4سے پانچ ہزار پو لیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اﷲ خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی عسکری اور سول قیادت ایک پیج پر ہے اور اس بات میں کسی قسم کا کوئی شک نہیں ہونا چاہیے ‘کرسچن کالونی پشاور میں ہونے والے حملے کو ناکام بنانے پر فوج سمیت تمام سکیورٹی ادارے مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے بروقت کارروائی کر کے دہشتگردوں کے عزائم خاک میں ملا دئیے ۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی قانون نا فذکرنیوالے ادارے کو پنجاب میں کسی خطرناک دہشتگرد کے خلاف کارروائی کرنے میں کوئی ممانعت نہیں اور نہ ہی پنجاب میں کسی بھی دہشتگرد گروہ کو حکومتی سرپرستی حاصل ہے۔ ایک نیم پاگلوں کے ٹولے اور ایک پنڈی کیگھٹیا سیاستدان کی جانب سے مجھ پر چھوٹو گینگ کی سرپرستی کرنے کا الزام لگایا گیا لیکن یہ بالکل بے بنیاد ہے ، چھوٹو گینگ کے تمام لوگوں کو اشتہاری قراردیا گیا اور ا ن کے خلاف عین قانون کے مطابق سخت کارروائی جا ری ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کے ذمہ داران کو سول اور عسکری اداروں کی خفیہ رپورٹس دکھائی جاچکی ہیں کہ کھلے اجتماع میں دہشتگردی کے واقعہ کا کافی خطرہ موجود ہے لیکن وہ میں نہ مانوں کی ضد پر قائم ہیں ۔ بحر حال ہم اس جلسے کو 3حصار پر مشتمل سکیورٹی فراہم کریں گے اور پو رے روٹ پر 4 سے 5ہزار پو لیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے ۔

ایک سوال کے جواب میں رانا ثناء اﷲ خان نے کہا کہ عمران خان کا پاگل پن تیسری شادی سے بھی دور نہیں ہوگا بلکہ وہ جس سے شادی کریں گے اس کو بھی پاگل کر دیں گے لیکن میں عوام کو خوشخبری دینا چاہتا ہوں کہ انتخابات 2018ء کے بعد نیم پاگل اور مولوی دونوں صاحبان ملک میں نظر نہیں آئیں گے ۔ ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف سپہ سالار پاکستان ہیں انہوں نے عین صحیح وقت پر جراتمندانہ بیان دیا ہے ،وہ ایک بہادر قوم کے سپہ سالار ہیں اور ان کے منہ سے ایسے ہی حوصلہ افزاء بیانات جچتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں اور پی ٹی آئی کا ایجنڈا ایک ہے کیونکہ دہشتگرد بھی ملک میں انتشار اور افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں اور پی ٹی آئی بھی اپنے دھرنوں کے ذریعے انتشار اور افراتفری پھیلانا چاہتی ہے۔