Live Updates

تحریک انصاف کا پاکستان احتساب مارچ (کل) ہوگا

پیپلزپارٹی ‘ جماعت اسلامی ‘(ق) لیگ ‘عوامی تحریک سمیت اپوزیشن جماعتوں کے قائدین اور کارکنان شر یک ہوں گے

جمعہ 2 ستمبر 2016 19:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 ستمبر ۔2016ء) تحریک انصاف کرپشن کیخلاف جاری تحریک کے سلسلہ میں( کل) ہفتہ کو شاہدرہ سے پنجاب اسمبلی تک ’’احتساب مارچ ‘‘کر یگی‘چیئر مین تحر یک انصاف عمران شاہدرہ ‘بھاٹی گیٹ ‘ناصرباغ ‘لاہور ہائیکورٹ چوک اور پنجاب اسمبلی کے سامنے اختتامی خطاب میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کر یں گے ‘تحر یک انصاف کے احتساب مارچ میں ‘ پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی ،(ق) لیگ اور عوامی تحریک سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کے قائدین اور کارکنان بھی شر یک ہوں گے ۔

تفصیلات کے مطابق شاہدرہ سے عمران خان کنٹینر پر سوار ہونے کے بعد بھاٹی گیٹ، ناصر باغ، جی پی او چوک اور چیئرنگ کراس پہنچیں گے جہاں مارچ کے اختتام پر اہم اعلان کریں گے ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کی آرگنائزنگ کمیٹیوں کی طرف سے احتساب مارچ کوکامیاب بنانے کے لئے تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ۔ شہر کی مختلف شاہراہوں خصوصاً ریلی کے روٹ پر بینرز آویزاں کردیئے گئے ہیں جس پر احتساب کے نعرے درج ہیں۔

اس سلسلے میں لاہور پولیس اور ضلع انتظامیہ کی طرف سے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں ۔پولیس ذرائع کے مطابق ریلی کی قیادت کرنے والے رہنماؤں اور شرکاء کو فول پروف سکیورٹی کی فراہمی کیلئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائے جائینگے ۔ احتساب مارچ کے روز مال روڈ پر کاروبار بند رکھا جائے گااورحفاظتی نکتہ نظر سے مال روڈ کی طرف آنے والے بڑے چھوٹے راستو ں کوکنٹینرز، بیرئیر اور خار تاریں لگا کر بند رکھا جائے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات