ملکی سالمیت کے خلاف بات کرنیوالوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیاجائیگا،آئی جی سندھ

سندھ پولیس دہشت گردوں کے خاتمے تک اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی،تمام شدت پسند تنظیموں کا نیٹ ورک توڑیں گے ،اے ڈی خواجہ

جمعہ 2 ستمبر 2016 18:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2 ستمبر ۔2016ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا ہے کہ مملکی سالمیت کے خلاف بات کرنیوالوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیاجائیگا،کراچی میں ہونے والی کارروائیاں نیشنل ایکشن پلان کے تحت ہورہی ہیں،سندھ پولیس دہشت گردوں کے خاتمے تک اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی اور صوبے سے القاعدہ، داعش اور طالبان سمیت تمام شدت پسند تنظیموں کے نیٹ ورک کو توڑ کر دم لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے اپنے ایک بیان میں وضاحت دی ہے کہ فی الحال کسی سیاسی جماعت نے انتظامیہ کی جانب سے سر بمہر کیے گئے دفاتر کو کھولنے کی نہ تو کوئی درخواست دی ہے اور نہ ہی ایسا کوئی معاملہ زیر غور ہے۔آئی جی سندھ نے کہا کہ ملکی سالمیت اور وحدت کے خلاف کرنے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ایک ایک شخص کے ساتھ آہنی ہاتھ سے نمٹا جائے گا چاہے وہ کتنے ہی طاقت ور ہی کیوں نہ ہو۔

(جاری ہے)

واضح رہے 22 اگست کو قائد ایم کیو ایم نے پاکستان مخالف تقریر کے بعد اپنے کارکنان کو تشدد پر اکساتے ہوئے میڈیا ہاس پر حملے کے لیے تیار کیا جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایم کیو ایم کے مرکز اور خورشید بیگم میموریل ہال کو تالے لگادیے تھے اور شہر بھر میں سرکاری زمینوں پر ناجائز طور پر قائم ایم کیو ایم کے دفاتر گرادیے گئے ہیں

متعلقہ عنوان :