Live Updates

آرمی چیف اور عمران خان کی ملاقات ٗ دہشتگردی کو ختم کر نے پر اتفاق

آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور عمران خان کے درمیان ملاقات تقریباً بارہ منٹ جاری رہی ٗ نجی ٹی وی

جمعہ 2 ستمبر 2016 18:42

آرمی چیف اور عمران خان کی ملاقات ٗ دہشتگردی کو ختم کر نے پر اتفاق

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2 ستمبر ۔2016ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف اور تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دہشتگردی کو ختم کر نے پر اتفاق کیا گیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے درمیان مردان ائیر بیس پر ملاقات ہوئی آرمی چیف جنرل راحیل شریف مردان ائیر بیس سے جارہے تھے جبکہ عمران خان مردان ائیر بیس آرہے تھے ذرائع کے مطابق عمران خان کے ساتھ وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا پرویز خٹک بھی موجود تھے آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور عمران خان کے درمیان ملاقات تقریباً بارہ منٹ جاری رہی جس میں مردان واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے پشاور میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگردی کاواقعہ ناکام بنانے پر تعریف کی گئی ۔

ملاقات میں دہشتگردی کے خاتمے پر مکمل اتفاق کیا گیا ملاقات میں آپریشن ضرب عضب پر گفتگو ہوئی بعد ازاں عمران خان نے آرمی چیف سے ہونے والی ملاقات میں تصدیق کی

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات