مولا بخش چانڈیو کی طرف سے مردان بم دھماکے کی مذمت

جمعہ 2 ستمبر 2016 18:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2 ستمبر ۔2016ء ) وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے مردان اور پشاور کی کرسچن کالونی میں دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے اور ان دھماکوں میں بے گناہ لوگوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے ایک بیان میں مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ دہشت گردوں کی ان بزدلانہ کارروائیوں سے قوم ڈرنے والی نہیں ہے ۔ دہشت گردوں کے خلاف یہ کارروائیاں شدت سے جاری رہیں گی ۔ آپریشن ضرب عضب میں دہشت گردوں کا آخر تک پیچھا کیا جائے گا ۔