سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو کوئی تازہ نوٹس جاری نہیں کیا ،نیب

جمعہ 2 ستمبر 2016 18:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2 ستمبر ۔2016ء ) قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے ان خبروں کی تردید کی ہے ، جن میں کہا گیا ہے کہ نیب نے میسرز فتح ٹیکسٹائل ، کول فراڈ کیس میں سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو کوئی تازہ نوٹس جاری کیا ہے ۔

(جاری ہے)

نیب کے ترجمان کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ایسی خبریں غلط اور بے بنیاد ہیں ۔

متعلقہ عنوان :