کراچی : ایم کیو ایم کے دفاتر گرائے جانے کا سلسلہ جاری ، سینٹرل زون میں پانچ آفس مسمار

کسی بھی جماعت کو سرکاری زمین پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت

جمعہ 2 ستمبر 2016 18:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2 ستمبر ۔2016ء) کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے غیر قانونی دفاتر کے خلاف کریک ڈاؤن11ویں روز بھی جاری رہا۔اب تک 50 سے زائد دفاتر مسمار کئے جاچکے ہیں ۔23 اگست سے اب تک 50 سے زائد دفاتر مسمار کیے جا چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

ضلع ملیر میں 13 ، ضلع ایسٹ میں 18، ضلع کورنگی میں 16، ویسٹ میں 21 اور سینٹرل زون میں 5 دفاتر مسمار کیے گئے ۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ہدایت جاری کی ہے کہ کسی بھی جماعت کو سرکاری زمین پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے پارکس، ریلوے اور ریونیو کی زمینوں پر 30 سے زائد دفاتر کی نشاندہی بھی کرلی ہے ۔