کرپشن کی تحقیقات کیلئے نیا بل اسمبلی میں جمع کرادیا ہے ٗ قانون صرف پانا ما لیکس تک محدود نہیں ہوگا ٗ اسحاق ڈار
قرضے معاف کرانے اور کک بیکس ٗ کمیشن کھانے والوں کا بھی احتساب ہوسکے گا ٗاپوزیشن صرف وزیر اعظم اور ان کے خاندان کو نشانہ بناناچاہتی ہے ٗ ہم پاناما لیکس کے معاملے پر کسی قسم کا استثنیٰ نہیں چاہتے ٗاپوزیشن نے اپنی مرضی کا بل سینٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرادیا ہے ٗ قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی طرف سے ہمارے بل قبول نہ کی بات کی گئی ہے پیر کو سینٹ اجلاس میں اپوزیشن کی طرف سے پیش کیا گیا بل حکومت بھی قبول نہیں کریگی ٗ معاملہ مشترکہ اجلاس کی طرف جارہاہے ٗ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی وفاقی وزراء زاہد حامد ٗ اکرم خان درانی ٗ انوشہ رحمن ٗ میر حاصل خان بزنجوکے ہمراہ پریس کانفرنس
جمعہ 2 ستمبر 2016 18:25
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2 ستمبر ۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ کرپشن کی تحقیقات کیلئے نیا بل اسمبلی میں جمع کرادیا ہے ٗ قانون صرف پانا ما لیکس تک محدود نہیں ہوگا ٗ قرضے معاف کرانے اور کک بیکس ٗ کمیشن کھانے والوں کا بھی احتساب ہوسکے گا ٗاپوزیشن صرف وزیر اعظم اور ان کے خاندان کو نشانہ بناناچاہتی ہے ٗ ہم پاناما لیکس کے معاملے پر کسی قسم کا استثنیٰ نہیں چاہتے ٗاپوزیشن نے اپنی مرضی کا بل سینٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرادیا ہے ٗ قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی طرف سے ہمارے بل قبول نہ کی بات کی گئی ہے پیر کو سینٹ اجلاس میں اپوزیشن کی طرف سے پیش کیا گیا بل حکومت بھی قبول نہیں کریگی ٗ معاملہ مشترکہ اجلاس کی طرف جارہاہے ۔
جمعہ کو پانا ما پیپرز کے ٹی او آرز سے متعلق حکومتی کمیٹی میں شامل وفاقی وزراء زاہد حامد ٗ اکرم خان درانی ٗ انوشہ رحمن ٗ میر حاصل خان بزنجو کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہاکہ پاناما لیکس میں مسلم لیگ (ن) کی لیڈر شپ کا نام نہیں اور نہ ہی ہم اس معاملے میں کوئی استثنیٰ چاہتے ہیں ٗہماری لیڈر شپ کے جن بچوں کا نام ہے وہ آکر اپنی وضاحت کریں گے جس کے بعد آئین اور قانون کے تحت فیصلہ ہو جائیگا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.