ایم سی بی اوراٹلس ہنڈا لمیٹڈ کے درمیان باہمی تعاون اور مفید خدمات کی فراہمی کی یاداشت پر دستخط

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 2 ستمبر 2016 18:11

ایم سی بی اوراٹلس ہنڈا لمیٹڈ کے درمیان باہمی تعاون اور مفید خدمات کی ..

کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 ستمبر۔2016ء)ایم سی بی بینک لمیٹڈ ریٹیل بینکنگ جنوب کے سربراہ ندیم افضل اور اٹلس ہنڈا لمیٹڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سہیل احمد نے باہمی تعاون اور مفید خدمات کی فراہمی کے لیے ایک یاداشت پر دستخط کیے۔

(جاری ہے)

اس اقدام کے ذریعے ایم سی بی بینک لمیٹڈ اپنی قرضہ کی پراڈکٹس (مصنوعات) خصوصی رعائیتی شرح پر ہنڈا اٹلس لمیٹڈ کے ملازمین کو فراہم کرے گا اور بینک ان کی برانڈ کی موٹر سائیکل کی مصنوعات کو اپنے کریڈٹ کارڈ کی سہولت کے ذریعے فروغ دے گا۔

اس موقع پر مریم احمد، منیجر فنانس، اٹلس ہنڈا لمیٹڈ، کاشف یٰسین، چیف فنانشل آفیسر، اٹلس ہنڈا لمیٹڈ، سہیل احمد، چیف آپریٹنگ آفیسر، اٹلس ہنڈا لمیٹڈ، ندیم افضل، ریٹیل بینکنگ گروپ (جنوب) کے سربراہ، محتشم آشائی، گروپ ہیڈ، سی ایف آئی بی جی، ایم سی بی بینک لمیٹڈ، عارف ابرار، بزنس ہیڈ، سی ایل اینڈ ڈبلیو ایم، اور دانش خالد، یونٹ ہیڈ، انسٹیٹیوشنل سیلز بھی موجود تھے۔