تعلیمی اداروں میں طالبات کی رہنمائی کے لئے کیریئر کونسلنگ سنٹرز قائم کئے جا رہے ہیں ‘ حمیدہ وحید الدین

جمعہ 2 ستمبر 2016 18:05

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2 ستمبر ۔2016ء) وزیر برائے محکمہ ترقی خواتین پنجاب حمیدہ وحیدالدین نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں طالبات کی رہنمائی کے لئے کیریئر کونسلنگ سنٹرز قائم کئے جا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

وہ یہاں دربار ہال سول سیکرٹریٹ میں گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ اسلامیہ کالج برائے خواتین کو پر روڈ ، گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین سمن آباد اور گورنمنٹ جناح ڈگری کالج برائے خواتین مزنگ لاہور اور محکمہ ترقی خواتین پنجاب کے درمیا ن کیریئر کونسلنگ سنٹرز کے قیام کے سلسلے میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہی تھیں اس موقع پر صوبائی سیکرٹری بشری امان ، کالجوں کی پرنسپلز ، آکسفیم اور دیگر افسران موجود تھے -ڈپٹی سیکرٹری محکمہ ترقی خواتین فلق شیر بھٹی اور پرنسپلز نے MOU پر دستخط کئے -صوبائی سیکرٹری بشری امان نے کیریئر کونسلنگ کے قیام کے لئے آکسفیم کے مالی تعاون کو سراہا -صوبائی وزیر حمیدہ وحیدالدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وویمن پیکج کے تحت خواتین کی معاشی ترقی کے لئے مختلف اقدامات کئے جا رہے ہیں کیریئر کونسلنگ کے قیام سے طالبات اپنی دلچسپی کے شعبے کے لئے رہنمائی حاصل کر سکیں گی -انہوں نے پرنسپل سے کہا کہ وہ طالبات کو کیریئر کونسلنگ سنٹر کے قیام اور اس کی افادیت کے متعلق آگاہ کریں -انہوں نے مزید کہا کہ راولپنڈی میں دو کالجوں کے ساتھ جلد ہی ایم او یو پر دستخط کئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :