اسلام آباد، ایس آئی یوکی کارروائی، اسلام آباد سے گاڑیاں چور ی کر کے پنجاب فروخت کرنے والے گروہ کے دو ملزمان گرفتار

جمعہ 2 ستمبر 2016 18:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2 ستمبر ۔2016ء) اسلام پو لیس کے سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ(SIU)ACLC کی کار چوروں کے خلاف کاروائی، اسلام آباد سے گاڑیاں چور ی کر کے پنجاب میں فروخت کرنے والے گروہ کے دو ملزمان گرفتار ، ملزمان سے چوری شدہ ٹیوٹا کرولا XLI نمبریPT-466 ماڈل2009 برنگ سیاہ مقدمہ نمبر 187/16 تھانہ I/Area کی گاڑی برآمد کر لی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد سا جد کیا نی کی خصوصی ہد ا یا ت پر ایس پی انو سٹی گیشن کیپٹن (ر)محمد الیاس نے انچارج کار سیل لیاقت علی سب انسپکٹر کی زیر نگرانی نادر علی ،زہرے خان اے ایس آئیز و دیگر ملازمان پر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل دی۔

تشکیلی ٹیم نے تما م تر وسائل بر ؤے کا ر لا تے ہو ئے اسلام آباد سے گاڑیاں چور ی کر کے پنجاب میں فروخت کرنے والے گروہ دو ملزمان راجہ شوکت علی خان اورراجہ شہزاد شوکت کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے اسلام آباد سے چوری شدہ ٹیوٹا کرولا XLI نمبریPT-466 ماڈل2009 برنگ سیاہ مقدمہ نمبر 187/16 تھانہ I/Area کی گاڑی برآمد کر لی ہے۔ مزید تفتیش جا ری ہے۔ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد سا جد کیا نی نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اچھی کارکردگی کو سر اہتے ہوئے تعریفی اسناد اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔