وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس ،ہوائی اڈوں پر جاری کام کی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی
نیا اسلام آباد ائیر پورٹ پیشہ وارانہ مہارات کا شاہکار ہو گا،نواز شریف
جمعہ 2 ستمبر 2016 17:53
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔2 ستمبر ۔2016ء) وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت ایوی ایشن کے امور سے متعلق اہم اجلاس ہوا ۔جس میں وزیراعظم کو ہوائی اڈوں پر کام کی پیشرفت بارے آگاہ کیا گیا، وزیراعظم بنوں اور مانسہرہ میں ہوائی اڈوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جس میں بتایا کہ اسلام آباد کے نئے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر 82فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور منصوبے کو مختص مالیاتی وسائل سے مکمل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔
نئے اسلام آباد ایئرپورٹ منصوبے کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے ، اسلام آباد کے نئے بین الاقوامی ہوائی اڈا آئندہ سال 14اگست کو فعال ہو جائیگا ، اس پر تمام بنیادی سہولتیں موجود ہوں گی ، رماں ڈیم اور کسانہ ڈیم سے ہوائی اڈے کو پانی فراہم کیا جائے گا۔(جاری ہے)
اس موقع پر وزیراعظم نے کہاکہ نیا ہوائی اڈا پیشہ وارانہ مہارات کا شاہکار ہو گا ، توقع ہے کہ ہوائی اڈا مسافروں اور سیاحوں کے لئے علاقائی مرکز ہو گا اور مسافروں کی سہولت کے لئے میٹرو بس سروس کو ہوائی اڈے سے منسلک کیا جائے، آئندہ سال 14 اگست کو اسلام آباد کے نئے بین الاقوامی ہوائی اڈے کا افتتاح کروں گا۔
انہوں نے ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ ہوائی اڈے پر تمام عالمی معیارات کو برقرار رکھا جائے ۔وزیراعظم نوازشریف کو لاہور کے ہوائی اڈے کی توسیع اورعالمی معیار کے مجوزہ ڈیزائن پر بھی بریفنگ دی گئی ، بریفنگ میں بتایا گیا کہ مجوزہ ڈیزائن میں ہسپانوی اور مغلیہ طرز تعمیر کا رنگ دیا گیا ہے۔وزیراعظم نے مجوزہ ڈیزائن کی منظوری اور لاہور ایئرپورٹ کا توسیع کا کام شروع کرنے کی بھی ہدایت کیمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.