اقتصادی راہداری سے ترقی کی نئی راہیں کھلی ہیں ،ترکی منصوبے سے فائدہ اٹھائے،صدر مملکت

پاک ترک آزادانہ تجارتی معاہدہ جلد طے پا جائیگا ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ترکی کے ساتھ کھڑے ہیں،جمہوریت کی بقا کی لڑائی لڑنے پر ترک عوام کو سلام پیش کرتے ہیں،ترکی کے فارن اکنامک ریلیشنز بورڈ کے ملنے والے وفد سے گفتگو

جمعہ 2 ستمبر 2016 17:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔2 ستمبر ۔2016ء) صدرمملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے ترقی کی نئی راہیں کھلی ہیں ،ترکی اس منصوبے سے فائدہ اٹھائے ، پاک ترک آزادانہ تجارتی معاہدہ جلد طے پا جائیگا ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ترکی کے ساتھ کھڑے ہیں،جمہوریت کی بقا کی لڑائی لڑنے پر ترک عوام کو سلام پیش کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ترکی کے فارن اکنامک ریلیشنز بورڈ کے وفد کی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم بڑھانے پراتفاق کیا گیا جب کہ دونوں ممالک میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بات چیت بھی کی گئی۔ صدر مملکت نے ترکی کے عوام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کی بقاء کی لڑائی لڑنے پرترک عوام کو سلام پیش کرتے ہیں اورہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ترکی کے ساتھ ہیں۔

(جاری ہے)

پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے صدرمملکت نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے ترقی کی نئے راہیں کھلی ہیں جس سے ترکی کو فائدہ اٹھانا چاہیے جب کہ پاکستان اورترکی کے درمیان آزاد تجارت کامعاہدہ جلد طے ہو جائے گا اوردونوں ممالک کو مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ ترکی ہمارا بہترین دوست ہے اور دونوں برادر اسلامی ممالک کے تعلقات مثالی ہیں جنہیں مزید فروغ دینے کے لئے تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے۔پاکستان ترکی کے ساتھ تجارت ، انفراسٹرکچر ،دفاعی سمیت تمام شعبوں میں مزید تعاون کا فروغ چاہتا ہے

متعلقہ عنوان :