بحرین: پرس چوری کے جرم میں گرفتار بحرینی شہری کی سزا میں کمی

جمعہ 2 ستمبر 2016 17:39

بحرین: پرس چوری کے جرم میں گرفتار بحرینی شہری کی سزا میں کمی

بحرین: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2ستمبر 2016ء ) : بحرین کی اپیلٹ کورٹ نے ایک شہری کو پرس چور ی کے جرم میں پانچ سال دی جانے والی سزا کو کم کر کے تین سال کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بحیرینی شہری نے چند ماہ پہلے ایک کار میں پڑے پرس سے 140بحرینی دینار چوری کیئے تھے۔

(جاری ہے)

جس کے بعد کار مالک نے نامعلوم چور کے خلاف پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کروائی تھی۔ بحرینی پولیس نے سی سی ٹی وی کیمرے سے لی گئی تصویر سے ملزم کو پہچان کر گرفتار کر لیاتھا۔ملزم کو کریمنل کورٹ نے پہلے پانچ سال کی سزا دی تھی ۔ لیکن اپیل کرنے پر اس کی سزا کو کم کر کے تین سال کر دیاگیاہے ۔