وفاقی حکومت کا 3 ستمبر کے بعد پانامہ لیکس پردوبارہ مذاکرات کا فیصلہ

اپوزیشن کے اہم رہنماؤں میں حکومتی پیغام پر مشاورت جاری جلد اس معاملے پر باضابطہ رابطے ہوسکتے ہیں۔ ذرائع

جمعہ 2 ستمبر 2016 17:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔2 ستمبر ۔2016ء) وفاقی حکومت نے 3 ستمبر کواپوزیشن کے احتجاج کے بعد پانامہ لیکس کے معاملے پر مذاکرات شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

حکمراں مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت کی ہدایت پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپوزیشن کے اہم رہنماؤں کو پس پردہ رابطوں میں پیغام دیا ہے کہ حکومت پانامہ لیکس کی تحقیقات کے معاملے بات چیت کیلیے تیار ہے۔ اگر اپوزیشن مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو اپنے ایجنڈے میں لچک پیدا کرتے ہوئے حکومت سے رابطہ کرسکتی ہے۔ اپوزیشن کے اہم رہنماؤں میں حکومتی پیغام پر مشاورت جاری ہے جلد اس معاملے پر باضابطہ رابطے ہوسکتے ہیں۔