ابو ظہبی: پبلک مقامات پر تمباکو نوشی کی کوئی بھی شکایت نہیں ملی : میونسیپیلٹی حکام

جمعہ 2 ستمبر 2016 17:15

ابو ظہبی: پبلک مقامات پر تمباکو نوشی کی کوئی بھی شکایت نہیں ملی : میونسیپیلٹی ..

ابو ظہبی: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2ستمبر 2016ء ) : ابو ظہبی میونسیپیلٹی حکام کا کہنا ہے کہ پبلک مقامات پر تمباکو نوشی کی پابندی کی خلاف ورزی کی کوئی بھی رپورٹ نہیں ملی ۔متحدہ عرب امارات میں پبلک مقامات پر تمباکو نوشی کرنے پر پابندی عائد ہے۔

(جاری ہے)

ابو ظہبی میونسیپلیٹی کی معائعنہ کار ٹیم کے مطابق انہوں نے پبلک مقامات پر تمباکو نوشی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مہم میں شہریوں کو پابندی کرتے ہی پایا گیا۔ واضع رہے کہ متحد ہ عرب امارات میں پبلک مقامات پر تمباکو نوشی کرنے پر 1000درہم جرمانہ عائد ہوتاہے ۔