پنجاب کے پانچ شہروں میں” سیف سٹی پراجیکٹ“ شروع کیا جائیگا

لاہور میں اسی ماہ منصوبے کا آغاز ہو گا ، حکومت اسے مثالی منصوبہ بنانا چاہتی ہے سی پیک منصوبہ پاکستان کی تقدیر بدل دے گا، نائب صدر ہواوے کمپنی ای ایڈون ڈینڈر

جمعہ 2 ستمبر 2016 17:03

شنگھائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 ستمبر۔2016ء ) ہواوے کے انتظامیہ نے کہا ہے کہ وہ اپنا پاکستان میں کاروباری سلسلہ کو پاکستان تک توسیع دینا چاہتا ہے اور وہ ملک میں موبائل فون صارفین کو بہتر ین خدمات فراہم کر ے گی ، پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے کے باعث پاکستان میں اپنا کاروبار شروع کرنے کی خواہش مند ہے ، یہ بات ہواوے کے نائب صدر ایف ای ایڈون ڈینڈر نے بتائی ہے ۔

ان کا کہنا ہے کہ ان کی کمپنی پاکستان کے دارالحکومت کیلئے سیف سٹی پراجیکٹ کو بڑی اہمیت دیتی ہے ، کمپنی لاہور سمیت پنجاب کے پانچ شہروں کو سیف سٹی پراجیکٹ کے طورپر ترقی دے گی ، وہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے کئی منصوبے مکمل کرنے کے لئے بھی اپنی خدمات فراہم کررہی ہے ، خاص طورپر چین اور غیر ممالک میں بہترین مواصلاتی نظام کیلئے کام کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

دریں اثنا سیف سٹی پراجیکٹ کے چیف آپریٹنگ آفیسر اکبر ناصر خان نے کہا ہے کہ ایسی بہت سی کمپنیاں ہیں جو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہیں کیونکہ یہ ملک تحفظ اور منافع کے حوالے سے بہتر ہے ۔یہاں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اکبر ناصر خان نے پنجاب کے وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف کے ویژن اور پاک چین تعلقات کے فروغ کیلئے ان کی خدمات کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب پانچ شہروں کو محفوظ شہر بنانے کے لئے کام کررہی ہے ، اس سلسلے میں لاہور میں اسی ماہ کام کا آغاز کر دیا جائے گا ، ہم نے ماہرین کی ایک ٹیم تیار کر دی ہے جو کہ اس منصوبے پر کام کرے گی ، ہمیں یقین ہے کہ ہم اس کے مثبت نتائج حاصل کر لیں گے۔ سیف سٹی پراجیکٹ اسلام آباد کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ مکمل طورپر کام کررہا ہے اور ہمیں امید ہے وفاقی دارالحکومت میں امن برقرار رکھنے کے لئے اس کے بہتر نتائج برآمد ہو ں گے ۔

انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کی تقدیر بدل دے گا اور اس کے پورے ملک پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے ،سیف سٹی پراجیکٹ لاہور بہت زیادہ فائدہ مند ثابت ہو گا کیونکہ وزیر اعلی پنجاب اس کو دیگر صوبوں کے لئے ایک مثال بنانے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں ۔