نوشکی، جعلی شناختی کارڈحاصل کرنے والے درجنوں افراد کو نوٹس جاری

جمعہ 2 ستمبر 2016 16:53

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 ستمبر۔2016ء)جعلی شناختی کارڈحاصل کرنے والے درجنوں افراد کو نوٹس جاری مگرافغان مہاجرین تاحال مقدس گائے بنے ہوئے ہیں نیشنل ایکشن پلان کے تحت نوشکی میں افغان مہاجرین کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں آسکی تفصیلات کے مطابق جعلی شناختی کارڈ حاصل کرنے کے لیے فراڈکے ذریعے مقامی افراد کی خاندانوں میں شامل کیے جانے والے درجنوں جعل سازوں کے خلاف مقامی شہریوں نے نادرا آفس میں شکایت کی ہیں ہمارے خاندان کی فہرست میں ایسے لوگوں کو شامل کی گئی ہیں جو ہمارے خاندان کا حصہ نہیں ہیں عوامی شکایت کو مدنظررکھ کر نادراآفس کی جانب سے ایسے تمام افراد کونوٹس جاری کی گئی ہیں جنکے خلاف نادرا کو شکایت موصول ہوئی ہیں جبکہ دوسری جانب نوشکی میں افغان مہاجرین بڑی تعداد میں شہراورآس پاس کے علاقوں میں آباد ہیں جو بلاخوف نوشکی بازار میں مختلف کاروبار بھی کررہے ہیں نیشنل ایکشن پلان میں افغان مہاجرین کے خلاف کاروائی کے فیصلے کی باوجود ضلع نوشکی میں مقامی انتظامیہ اور سیکورٹی اداروں نے افغان مہاجرین کے خلاف کوئی کاروائی تاحال نہیں کی ہیں عوامی حلقوں کا کہناہیں کہ افغان مہاجرین کو انکے وطن واپس بھیج کر علاقے میں نہ صرف امن قائم کیاجاسکتاہے بلکہ بے روزگاری کو بھی کنٹرول کیاجاسکتاہیں مگربدقسمتی سے قانون نافز کرنے والے ادارے افغان مہاجرین کے خلاف کاروائی کی بجائے مہاجرین سے بھاری رقم بطور بھتہ ہرماہ لیکرجیبیں گرم کررہے ہیں۔