سندھ ہائیکورٹ نے کے پی ٹی کے وکیل کو1200 ملازمین کو شوکاز نوٹس کی کاپی پیش کرنے کا حکم دیدیا

جمعہ 2 ستمبر 2016 16:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 ستمبر۔2016ء) سندھ ہائی کورٹ نے کے پی ٹی کے وکیل کو1200 ملازمین کو شوکاز نوٹس کی کاپی پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 9 ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سندھ ہائیکورٹ میں کے پی ٹی کے بارہ سو ملازمین کی تقرریوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی عدالت میں برطرف ملازمین کے وکیل کا کہنا تھا کہ انتظامیہ نے 2012 میں بھرتی کئے جانے والے ان افراد کو پہلے شوکاز نوٹس جاری کئے اور اب انھیں ملازمتوں سے فارغ کر رہی ہے اور ملازمین پر الزام لگایا گیا ہے کہ انھیں سیاسی طور بھرتی کیا گیا تھا ملازمین کو مستقل کیا گیا تمام بنیادی سہولتیں دی گئیں جبکہ اب ملازمین کا بونس بھی روک رکھا ہے عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے وکیل صفائی سے پوچھا کہ کے پی ٹی کس کی ہدایت پر ملازمین کو فارغ کر رہی ہے وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر ملازمین کو فارغ کیا گیا ہے عدالت نے وکیل صفائی سے شوکاز نوٹس کی کاپی پیش کرنے کا کہا وکیل کی جانب سے نوٹس کی کاپی پیش نہ کی جا سکی عدالت نے 9 ستمبر تک وہی صفائی کو شوکاز نوٹس کی کاپی پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :