Live Updates

تحریک انصاف کے احتساب مارچ میں خواتین کا خصوصی فلوٹ بھی شرکت کریگا

جمعہ 2 ستمبر 2016 16:48

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 ستمبر۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے احتساب مارچ میں خواتین کا خصوصی فلوٹ بھی شرکت کرے گا ،عمران خان کی قیادت میں سفر کا آغاز کرنے والے شرکاء کا شاہدرہ میں خواتین کی طرف سے لگائے گئے استقبالیہ کیمپ میں استقبال کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ اور عالیہ حمزہ نے فلوٹ کی تیاری کے حوالے سے صحافیوں کو بتایا کہ احتساب مارچ کے لئے خواتین کا خصوصی فلوٹ بھی تیار کرایاگیا ہے جس پر تحریک انصاف کی خواتین سوار ہو ں گی ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ خواتین کی طرف سے خصوصی کیمپ بھی لگایا جائے گا جو شاہدرہ میں مارچ کے آغاز پر شرکاء کا استقبال کرے گا اور اس کے بعد فلوٹ کے ذریعے خواتین احتساب مارچ میں شریک ہو جائیں گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :