دو بہنیں بیک وقت ایک بوئنگ 777طیارہ نہیں اڑا رہیں تھیں اور نہ ہی ایک بہن کو ترقی دیکر کپتان بنایا گیا ہے، ترجمان پی آئی اے

جمعہ 2 ستمبر 2016 16:40

اسلام آباد ۔02 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 ستمبر۔2016ء) پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائن (پی آئی اے) ترجمان نے کہا ہے کہ دو بہنیں بیک وقت ایک بوئنگ 777طیارہ نہیں اڑا رہیں تھیں اور نہ ہی ایک بہن کو ترقی دیکر کپتان بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان پی آئی اے دانیال گیلانی نے جمعہ کو پی آئی اے کی دو بہنوں کے بیک وقت بوئنگ 777 طیارے کے پائلٹ ہونے کی خبر کو میڈیا میں نشر اور شائع کیا گیا جیسے دونوں بہنیں ایک ہی جہاز اڑا رہی ہوں۔

ان خبروں کی وجہ سے یہ تاثر پیدا ہوا کہ شاید ان میں سے ایک کو ترقی دے کر بوئنگ 777 کا کپتان بنا دیا گیا ہے۔ در حقیقت یہ دونوں بہنیں، جنہوں نے پی آئی اے کے لئے تاریخ رقم کی، اس بڑے جیٹ طیارے کی فرسٹ آفیسر ہیں جنہیں اس طیارے میں ایک کپتان کے ساتھ جہاز اڑانا ہوتا ہے جس کا تجربہ تقریباً 20 سال ہوتا ہے۔ پہلے بھی یہ بات واضح کی جا چکی ہے کہ دونوں بہنیں الگ الگ پروازوں پر بوئنگ 777 طیارے اڑا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :