پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری کا ممتاز صحافی اور پاکستان آبزرور کے ایڈیٹر انچیف زاہد ملک کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

جمعہ 2 ستمبر 2016 16:39

اسلام آباد ۔02 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 ستمبر۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے ممتاز صحافی اور پاکستان آبزرور کے ایڈیٹر انچیف زاہد ملک کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ زاہد ملک ایک منجھے ہوئے صحافی اور لکھاری تھے۔ صحافت کے شعبہ کیلئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔