قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی شام پانچ بجے تک ملتوی

جمعہ 2 ستمبر 2016 16:39

اسلام آباد ۔ 2 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 ستمبر۔2016ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی شام پانچ بجے تک ملتوی کردیا۔ پیر کو بھی ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی اور پاکستان مخالف نعروں پر بحث جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ تمام پارلیمانی لیڈرز اور ارکان اس معاملے پر بات کرنا چاہتے ہیں لیکن آج وقت کم ہے ‘ کیا اس بحث کو پیر تک ملتوی کردیں اس حوالے سے ارکان رائے دیں۔

سید نوید قمر نے رائے دی کہ اس معاملے پر مزید بحث پیر کو کی جائے جس پر سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ نئی‘ مائنس الطاف ایم کیو ایم کے ارکان بھی اس معاملے پر بات کرنا چاہتے ہیں اس لئے اجلاس پیر کی شام پانچ بجے تک ملتوی کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :