اقتصادی راہداری منصوبے پر کام کرنے والے چینی اہلکاروں کی سیکیورٹی کے لئے 21 ارب 57 کروڑ روپے کی لاگت سے 9 مجموعی انفنٹری بٹالین اور 6 سی اے ایف ونگز پر مشتمل خصوصی سیکیورٹی ڈویژن تشکیل دیا گیا ہے، وزارت داخلہ

جمعہ 2 ستمبر 2016 16:33

اسلام آباد ۔ 2 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 ستمبر۔2016ء) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے پر کام کرنے والے چینی اہلکاروں کی سیکیورٹی کے لئے 21 ارب 57 کروڑ روپے کی لاگت سے 9 مجموعی انفنٹری بٹالین اور 6 سی اے ایف ونگز پر مشتمل خصوصی سیکیورٹی ڈویژن تشکیل دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کی جانب سے جمعہ کو قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ اس سیکیورٹی ڈویژن کے لئے سیکیورٹی آلات کی خریداری کے لئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں ایک ارب تیس کروڑ روپے الگ سے رکھے گئے ہیں‘ سپیشل سیکیورٹی ڈویژن میں سول آرمڈ فورسز کے لئے 5 ارب 77 کروڑ روپے جبکہ آرمڈ فورسز کے لئے 15 ارب 80 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

اس وقت پاکستان میں کام کرنے والے چینیوں کی کل تعداد 8819 ہے جبکہ 330 منصوبوں پر کام ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :