فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 30 جون 2016ء تک ٹیکس کی مد میں 3112 ارب روپے جمع کئے ، وزارت خزانہ

جمعہ 2 ستمبر 2016 16:29

اسلام آباد ۔ 2 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 ستمبر۔2016ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 30 جون 2016ء تک ٹیکس کی مد میں 3112 ارب روپے جمع کئے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں وزارت خزانہ کی جانب سے ایوان کو بتایا گیا کہ ٹیکسوں کی مد میں 30 جون 2016ء تک 3112 ارب روپے جمع کئے گئے۔ ٹیکس ری فنڈ کی مد میں 30 جون 2016ء تک بقایا رقم 91 ارب روپے ہے جبکہ اٹھارہ ارب روپے کی ری فنڈنگ کے لئے 4ہزار 725 کلیم کرنے والوں کو جاری ہونے والے چیک زیر التواء میں شامل نہیں ہیں۔