پاکستان بار کونسل کا مردان میں دہشتگردی کے واقعہ کے خلاف کل ہڑتال کا اعلان ،دہشتگردوں کے ایسے بزدلانہ واقعات سے وکلاء برادری کے حو صلے پست نہیں ہو نگے ،عہدیداران پی بی سی

جمعہ 2 ستمبر 2016 16:24

لاہور۔2 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 ستمبر۔2016ء) پاکستان بار کونسل نے مرادن کی کچہری میں دہشتگردی کے حولناک واقعہ کے خلاف ہفتہ کو ہڑتال کا اعلان کر دیا ،پاکستان بار کونسل کے جاری اعلامیہ کے مطابق آج وکلاء ملک بھر میں عدالتوں کا بائیکاٹ اور بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاجی جلسے منعقد کریں گے اور ملک بھر کے بار رومز پر سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے، پاکستان بار کونسل کے وائس چیئر مین ڈاکٹر فروغ نسیم ‘ چیئر مین ایگزیکٹیو کمیٹی عبد الفیاض نے مردان کچہری میں بم دھاکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء اور زخمی ہونے والوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ اب دہشت گردوں نے عدالتوں اور وکلاء کو نشانہ بنانا شروع کر دیا تاہم ایسے بزدلانہ واقعات سے وکلاء برادری کے حو صلے ہر گز پست نہیں ہو نگے ، انہوں نے کہا کہ کسی صورت بھی عدالتوں کے نظام کو مفلوج کرنے اور وکلاء کو آئین و قانون کی بالا دستی اور پیشہ ورانہ امور سے دور رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔

متعلقہ عنوان :