کویت سٹی: پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے سے عام ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کوئی رودبدل نہیں ہوا:وزارتِ ٹرانسپورٹ

جمعہ 2 ستمبر 2016 16:19

کویت سٹی: پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے سے عام ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کوئی ..

کویت سٹی: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2ستمبر 2016ء ) : کویتی وزارت ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتیں بڑھنے کے ٹرانسپورٹ کے کرایوں پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوئے ۔ شہریوں کے لیئے عام ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں ردوبدل نہیں کیا گیا۔ پبلک ٹرانسپورٹ ( بسوں اور ٹیکسیوں ) کو کرایوں میں اضافہ کرنے کا اختیا ر حاصل نہیں ہے ۔ خیطان سے شوائخ تک بس کا کرایہ 250فلس ہی ہے ۔

(جاری ہے)

ریسٹورینٹس پر ڈیلوری دینے والی گاڑیوں کے کرایوں میں بھی اضافہ نہیں کیا گیا۔ تمام ریسٹورینٹس نے ڈیلوری چارجز پرانے ہی رکھے ہیں۔ کویت میں دو طرح کی ٹیکسیاں چلائی جا رہی ہیں۔ کال ٹیکسی جس کے چارجز زیادہ ہو تے ہیں۔ رومنگ ٹیکسی کے کرائے کم ہوتے ہیں۔ ان ٹیکسیوں کے کرایوں میں اضافہ دیکھنے میں نہیں آیا۔تحقیق کے مطابق ا ن ٹیکسیوں کے کرائے پہلے ہی بہت زیادہ ہیں اسلیئے ان میں مزید اضافہ نہیں کیا جاسکتا۔