بگ باس سیزن”10 “کے متوقع مہمانوں کی لسٹ جاری

جمعہ 2 ستمبر 2016 15:40

بگ باس سیزن”10 “کے متوقع مہمانوں کی لسٹ جاری
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 ستمبر۔2016ء) بھارت کا مقبول ترین اور متنازع ٹی وی شو بگ باس کا سیزن 10بہت جلد شروع ہونے والا ہے اور اس کے مہمانوں کے حوالے سے بہت سی پیش گوئیاں بھی سامنے آ چکی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انڈین ویب سائٹ نے متوقع مہمانوں کی فہرست جاری کر دی ہے جس کے مطابق اس سال ”بگ باس“ کے بننے والے مہمانوں میں بالی وڈ اداکارہ شنے آہوجہ، کبیر بیدی، متنازع روحانی شخصیت رادھیما، راہول راج سنگھ، سنیل گروور، ارمان جین، نشترا باگوے، ثنا سعید (فلم ”کچھ کچھ ہوتا ہے“ فیم) اور اداکار و میوزیشن راج مہاجن شامل ہیں۔ ابھی اس حوالے سے آفیشل لسٹ جاری نہیں کی گئی ہے۔