معروف ادیب، افسانہ نگار اور مصنف اشفاق احمد کی برسی7 ستمبر کو منائی جائے گی

جمعہ 2 ستمبر 2016 15:28

اسلام آباد ۔02 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 ستمبر۔2016ء) معروف ادیب، افسانہ نگار اور مصنف اشفاق احمد کی 12ویں برسی7 ستمبر کو منائی جائے گی۔ اشفاق احمد 22 اگست 1925ء کو بھارت کے شہر غازی آباد میں پیدا ہوئے اور تقسیم ہند سے کچھ عرصہ قبل ان کا خاندان لاہور آ گیا۔ اشفاق احمد نے لاہور سے ایم اے اردو کیا جبکہ اٹلی، فرانس اور نیویارک کی یونیورسٹیوں سے اعلٰی تعلیم حاصل کی۔

ان کے افسانہ ”گڈریا“ بہت مشہور ہوا۔

(جاری ہے)

انہوں نے 1965ء میں ریڈیو پاکستان سے ایک پروگرام ”تلقین شاہ“ کے نام سے شروع کیا جو بہت مقبول ہوا۔ اشفاق احمد نے 20 سے زائد کتابیں لکھیں جبکہ ریڈیو اور ٹی وی کے کئی ڈرامے بھی تحریر کئے۔ ان کے تحریر کردہ ڈراموں میں ایک محبت سو افسانے اپنی نوعیت کی واحد ڈرامہ سیریز تھی۔ ان کی باتیں ، ان کے اقوال آج بھی سوشل میڈیا میں گردش کرتے ہیں۔ اشفاق احمد کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔ انہوں نے دوحہ قطر ایوارڈ بھی حاصل کیا۔ اشفاق احمد 7 ستمبر 2004ء کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

متعلقہ عنوان :