خواتین کے خلاف منفی رویوں کی حوصلہ شکنی کیلئے معا شر ے کی سو چ میں مثبت تبدیلی لانا ضروری ہے ،حمیدہ وحید الدین

جمعہ 2 ستمبر 2016 15:25

لاہور۔2 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 ستمبر۔2016ء) خواتین کے خلاف منفی رویوں کی حوصلہ شکنی کے لئے معا شر ے کی سو چ میں مثبت تبدیلی لانا ضروری ہے ، ان خیا لا ت کا اظہا ر صوبائی وزیر محکمہ ترقی خواتین پنجاب حمیدہ وحیدالدین نے یہاں ایک ملا قا ت میں کیا، انہوں نے کہا کہ قانون اور مذہب کہتا ہے کہ تمام انسان برابرہیں اور تمام مذاہب انسانیت کے احترام کا درس دیتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ حکومت خواتین کے تحفظ کیلئے قوانین پر عملدر آمد کو یقینی بنا رہی ہے جبکہ معا شر ے کی ہر سطح پر غیرت کے نام پر قتل کی حوصلہ شکنی کے لئے آواز اٹھا نا ضروری ہے کیو نکہ دنیا کا کوئی بھی مذہب یا معاشرہ کسی کی جان لینے کی اجازت نہیں دیتا اور مہذب معاشروں میں اس کی قطعا کوئی گنجائش نہیں،اس کے لئے حکومت کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی اور میڈیا اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ خواتین تعلیم پر بھر پور توجہ دیں کیونکہ وہ اپنے حقو ق سے اس وقت تک آگاہ نہیں ہو سکتیں جب تک انہیں اس کا شعور یا ادراک نہ ہو، انہوں نے کہا کہ وقت کا تقا ضا ہے کہ عدم مساوات پر مبنی رویوں کے خاتمے کے ساتھ سا تھ قوانین پر عملدرآمدکیا جا ئے۔

متعلقہ عنوان :